ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / دہلی کی لوک سبھا کی ساتوں سیٹوں پر بی جے پی کا کانگریس سے راست مقابلہ: وجے گوئل

دہلی کی لوک سبھا کی ساتوں سیٹوں پر بی جے پی کا کانگریس سے راست مقابلہ: وجے گوئل

Mon, 11 Mar 2019 02:10:50  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:10 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر وجے گوئل نے اتوار کو کہا کہ دہلی کی لوک سبھا کی سات سیٹوں پر ان کی پارٹی کا کانگریس سے راست مقابلہ ہے اور آئندہ لوک سبھا انتخابات میں آپ قومی دارالحکومت میں تیسرے مقام پر رہے گی ۔گوئل نے کہا کہ لوگ مرکز میں حکومت بنانے کے لئے ووٹ دیں گے؛ لہٰذا دہلی میں ہماری لڑائی کانگریس سے ہے۔ اروند کجریوال اور آپ کے لئے کون ووٹ کرے گا جس کا ملک میں نئی حکومت کی تشکیل میں کوئی کردار نہیں ہے۔چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے ممکنہ امیدواروں میں گوئل کا بھی نام چل رہا ہے۔ اس سیٹ کی نمائندگی فی الحال مرکزی وزیر ہرش وردھن کرتے ہیں۔گوئل فی الحال راجستھان سے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ وزیر نے دعویٰ کیا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا کانگریس سے براہ راست مقابلہ ہوگا۔ انہوں نے یہ بزعم خویش کہا کہ : ’دہلی کے عوام وزیر اعلیٰ اروند کجریوال سے’دلبرداشتہ‘ ہو گئے ہیں ۔ بی جے پی قومی دارالحکومت میں تمام سات سیٹوں پر دوبارہ فتح حاصل کرے گی۔ گوئل کے تبصرہ اس کے پیش نظر اہمیت رکھتی ہے کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی (آپ) اور کانگریس کے درمیان انتخاب سے قبل اتحاد کو لے کر قیاس اب تھمی نہیں ہیں۔دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی صدر شیلا دکشت نے منگل کو پارٹی صدر راہل گاندھی کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد کہا تھا کہ پارٹی کے زیادہ تر لیڈروں نے لوک سبھا انتخابات کے لئے آپ کے ساتھ تال میل نہ کرنے کی رائے ظاہر کی ہے۔بعد میں گاندھی نے بھی کہا کہ دہلی صوبائی کانگریس کمیٹی آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ایسے اتحاد کے خلاف ہے۔ 


Share: